بالی ووڈ کی صفِ اول اداکارہ ایشوریا رائے بچن اپنے شوہر ابھیشیک بچن اور بیٹی آرادھیا کے بغیر بھارت سے بیرون ملک چلی گئیں۔بھارتی میڈیا پر گزشتہ ایک سال سے ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی خبریں سرگرم ہیں کیونکہ اس جوڑی کو اکثر تقریبات میں الگ الگ شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔دسمبر 2023 میں مختلف بھارتی نیوز ویب سائٹ کی جانب سے یہ دعوی بھی کیا گیا تھا کہ ایشوریا رائے نے بچن ہاس چھوڑ دیا ہے، تاہم ابھی تک اسٹار جوڑی سمیت بچن خاندان کے کسی فرد نے طلاق کی خبروں پر لب کشائی نہیں کی ہے۔طلاق کی خبروں کے دوران ہی اب بھارتی میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ایشوریا رائے اپنی بیٹی اور شوہر کے بغیر ہی چھٹیاں گزارنے کے لیے بیرون ملک چلی گئی ہیں۔
انٹرٹینمنٹ
طلاق کی افواہیں ، ایشو ریا رائے ، بیٹی اور شوہر کے بغیر بیرون ملک چلی گئیں
- by Daily Pakistan
- جولائی 31, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 370 Views
- 6 مہینے ago