پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور اُن کے بیٹے کو پارٹی ٹکٹ دینے سے انکار کیا ہے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ سندھ میں انتخابی مہم میں مصروف ہوں، عارف علوی اور ان کے صاحبزادے کو پی ٹی آئی ٹکٹ دینے سے انکار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ رؤف حسن، حامد خان اور آواب علوی کا بیان آنا عکاسی کرتا ہے کہ کچھ لوگوں کو تکلیف ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ یہ پہلے بھی میرے خلاف بیانات دے چکے ہیں، جس کی بانی پی ٹی آئی سے شکایت کی، عمر ایوب سے بھی کہا کہ ان کو خاموش کرائیں۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں شاید کچھ لوگوں کی مجھ سے بنتی نہیں ہے، پانچ افراد کی فہرست کا معاملہ تب بنا جب میں نے قاضی فائز عیسیٰ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔شیر افضل مروت نے یہ بھی کہا کہ یہ جو کچھ بھی کریں مجھے بانی پی ٹی آئی کا اعتماد حاصل ہے، بجائے کچھ مثبت کام کرنے کے یہ میرے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عارف علوی نے آخری ایام میں تحریک انصاف کی ساتھ زیادتیاں کیں، صدر مملکت نے پی ڈی ایم کو موقع دیا کہ وہ مرضی کی قانون سازی کرلیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ صدر مملکت حج پر گئے تو پی ڈی ایم نے الیکشن ایکٹ، ملٹری ایکٹ میں ترمیم کیں، الیکشن کی تاریخ دینے کی ذمے داری بھی عارف علوی کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی نے اپنی ذمے داری الیکشن کمیشن پر ڈالنی چاہی، میں نہیں سمجھتا کہ تحریک انصاف اور عارف علوی کا مزید ساتھ چل سکتا ہے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ عارف علوی اور آواب علوی کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ دینے سے انکار کیا ہے
خاص خبریں
عارف علوی اور بیٹے کو ٹکٹ دینے سے انکار کیا ہے، شیر افضل مروت
- by Daily Pakistan
- جنوری 17, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 485 Views
- 12 مہینے ago