پاکستان

عازمین حج کیلئے خوشخبری ،پاسپورٹ کا اجرا شروع کردیاگیا

عازمین حج کیلئے خوشخبری ،پاسپورٹ کا اجرا شروع کردیاگیا

عازمین حج کے لیے خوشخبری، پاسپورٹ کا اجراءشروع کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر کے علاقائی پاسپورٹ دفاتر آج سے خصوصی طور پر کھل گئے، 28 ہزار سرکاری عازمین حج کو پاسپورٹ جاری کیے گئے ہیں۔انتظامیہ نے عازمین حج کو متعلقہ پاسپورٹ آفس سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے، وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ بائیو میٹرک طریقے سے متعلقہ بینکوں میں جمع کرائے جائیں۔پاسپورٹ بینکوں میں بائیو میٹرک کارا جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 فروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے