پاکستان

عام انتخابات، سابق وزیر داخلہ فیصل صالح مسلم لیگ ن میں شامل

عام انتخابات، سابق وزیر داخلہ فیصل صالح مسلم لیگ ن میں شامل

جھنگ عام انتخابات 2024 کے لیے سیاسی جوڑ توڑ جاری ہے اور اس سلسلے میں مسلم لیگ ن پنجاب میں بڑی وکٹ لینے کو تیار ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف آج جھنگ روانہ ہوں گے جہاں وہ شاہ جیونہ دربار پر حاضری دیں گے اور پھولوں کی چادر چڑھائیں گے۔سابق وزیراعظم شہباز شریف سینئر سیاستدان فیصل صالح حیات سے شاہ جیونہ میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے اور انہیں اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔واضح رہے کہ فیصل صالح حیات نے سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں پیپلز پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کی تھی اور پھر 2017 میں دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی، انہوں نے الیکشن لڑا تھا، تاہم انہیں صرف 600 ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ مخالف امیدواریاد رہے کہ فیصل صالح حیات وفاقی وزیر داخلہ کے عہدے پر بھی فائز رہے اور طویل عرصے تک پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر بھی رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے