انٹرٹینمنٹ

عتیقہ اوڈھو نے فلم”پٹھان“ کی کامیابی پر ماضی کی تصویر شیئر کردی

عتیقہ اوڈھو نے فلم”پٹھان“ کی کامیابی پر ماضی کی تصویر شیئر کردی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں ان کی نئی فلم ”پٹھان“ کی کامیابی پر مبارکباد دے دی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عتیقہ اوڈھو نے شاہ رخ خان کے ساتھ ماضی میں لی گئی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سب کا خیال رکھنے والا شخص قرار دیا۔انہوں نے فلم دیوداس کے سیٹ پر لی گئی اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ شاہ رخ خان بہت عاجز وشائستہ مزاج انسان ہیں جو سب کی فکر اور خیال رکھتے ہیں۔سب سے بڑھ کر ان کا تعلق پشاور سے ہے اور وہ اپنے خاندان سے رابطے میں ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ ان کی فلم کی شاندار کامیابی پر بہت خوشی ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے