پاکستان

عدالتوں میں پیش ہونے سے بچنے کیلئے عمران خان قتل کا ڈرامہ رچا رہا ہے، حافظ حمداللّٰہ

عدالتوں میں پیش ہونے سے بچنے کیلئے عمران خان قتل کا ڈرامہ رچا رہا ہے، حافظ حمداللّٰہ

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللّٰہ کا کہنا ہے کہ عدالتوں میں پیش ہونے سے بچنے کیلئے عمران خان قتل کا ڈرامہ رچا رہا ہے۔اپنے بیان میں حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ ان ڈراموں کا مقصد ریاست کو بدنام، امریکا و اسرائیل کی ہمدردی حاصل کرنا ہے۔حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ ریلی کی قیادت کرتے ہوئے میک اپ لگانا، عدالت جاتے ہوئے برقع پہننا باعث شرم ہے، نیازی صاحب آپ سیاست دان نہیں کامیڈین ہیں، قوم آپ کی اداکاری جان چکی ہے۔ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ خان صاحب پہلے تم نے 4 نامعلوم افراد پر قتل کا الزام لگایا جس کی تم نے ویڈیو ریکارڈ کی، پھر تم نے شہباز شریف، رانا ثناء اللّٰہ اور دیگر پر الزام لگایا۔ان کا کہنا تھا کہ پھر آصف زرداری پر اور پنجاب اور اسلام آباد کے آئی جیز پر قتل کا الزام لگایا، آپ قوم کو بتائیں ان میں سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri