اسلام آباد: قومی اسمبلی میں عدالتی اصلاحات کیلیے قانون سازی کا بل پیش کردیا گیا جس کے تحت کسی بھی از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین ججز کریں گے۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے عدالتی اصلاحات سے متعلق (سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔ اسپیکر نے ارکین اسمبلی کی درخواست پر بل پر مزید غور کیلئے قائمہ کمیٹی کے سپرد کرتے ہوئے قانون سازی کیلئے کل ہی کمیٹی رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کی ہدایت کردی، قومی اسمبلی اجلاس کل صبح گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔بل میں تجویز کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین جج از خود نوٹس کا فیصلہ کریں گے، از خود نوٹس کے فیصلے پر 30دن کے اندر اپیل دائر کرنے کا حق حاصل ہوگا اور اپیل دائر ہونے کے چودہ روز کے اندر درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کرنا ہوگا۔وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے بل سے متعلق ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے رولز آئین اور قانون کے تابع ہیں، عدالتی تاریخ دیکھیں تو 184/3 پر بہت زیا دہ تنقید رہی ہے، سب سے زیادہ بار باڈیز کی طرف سے 184/3 پر تنقید کی جاتی رہی ہے، وہ دور بھی دیکھا جب معمولی معمولی باتوں پر سوموٹو نوٹس لیے گئے، اپیل کا حق مجوزہ بل میں دینا ضروری سمجھا گیا ہے۔
خاص خبریں
عدالتی اصلاحات سے متعلق بل قومی اسمبلی میں پیش
- by Daily Pakistan
- مارچ 29, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 749 Views
- 2 سال ago