خاص خبریں

عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی کو مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے سے روک دیا

عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی کو مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے سے روک دیا

عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی کو مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے سے روک دیا ۔تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے سے روک دیا۔پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد نے مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔عدالت نے کل تک کا حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے منتخب ارکان کو مخصوص نشستوں پر حلف اٹھانے سے روک دیا۔پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کل تک جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کیا مخصوص نشستوں کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو عدالتی معاونت کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے کیس چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو بھجوا دیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 1-4 سے فیصلہ جاری کیا تھا جب کہ ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ نے اختلافی نوٹ لکھا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے