پاکستان جرائم

عدت میں نکاح کیس ، خاور مانیکا کے عدم عتماد پر جج کا کیس ٹرانسفر کیلئے ہائیکورٹ کو خط

عدت میں نکاح کیس ، خاور مانیکا کے عدم عتماد پر جج کا کیس ٹرانسفر کیلئے ہائیکورٹ کو خط

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت شاہ رخ ارجمند نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور بشری بی بی کی عدت نکاح کیس کی سزا کے خلاف اپیلیں خارج کر دیں۔ شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں ہوا۔کیس کی سماعت شروع ہوئی تو جج شاہ رخ ارجمند نے استفسار کیا کہ سرکاری وکیل رضوان عباسی آئے ہیں یا نہیں؟ جس پر معاون وکیل نے کہا کہ رضوان عباسی سپریم کورٹ میں ہیں، کچھ وقت دیں۔سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیئے کہ رضوان عباسی کو 9 بجے آنا چاہیے تھا جس پر معاون وکیل نے کہا کہ رضوان عباسی دلائل دینا چاہتے تھے لیکن انہیں سپریم کورٹ جانا پڑا۔عدالت نے پوچھا کہ رضوان عباسی کب تک آئیں گے؟ اور پھر جج نے انہیں ساڑھے 10 بجے تک پیش ہونے کی ہدایت کی، رضوان عباسی مقررہ وقت پر بھی عدالت نہیں پہنچے، تو سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ رضوان عباسی سے مشورہ کر کے بتائیں آپ کیا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے