وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور دو نمبر آدمی ہیں، ان پر اعتبار نہ کریں۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پارلیمنٹ واقعے کی سب نے مذمت کی، کسی نے اس واقعے کی حمایت نہیں کی، پی ٹی آئی ارکان سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔جو کمیٹی اس معاملے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی نظر آرہی ہے وہ صرف پی ٹی آئی کے ارکان کے لیے بنائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں کسی نے ہماری آواز سے آواز نہیں ملائی تھی، نوازشریف کی اہلیہ فوت ہوئیں ،فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، نوازشریف کی اہلیہ کی وفات کے معاملے کو بھی سیاسی طور پر پیش کیا گیا، نوازشریف پر اس وقت جو بیتی کیا کسی نے آواز اٹھائی آج یہ کہتے ہیں سینے پر مکا مارا اور گھسیٹا گیا، ہمیں حکمرانی کرتے ہوئے تقریبا 2سال ہوگئے ہیں، کیا ہم نے کسی کے خلاف نیب استعمال کیا ہے،اس دور میں کسی پر نیب کا کیس نہیں بنا۔
پاکستان
علی امین گنڈاپور دونمبر آدمی ، اس پر بھروسہ نہ کریں ، خواجہ آصف
- by Daily Pakistan
- ستمبر 13, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 260 Views
- 3 مہینے ago