سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور کے مزید 14روزہ ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔علی امین گنڈا پور کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔پولیس کی جانب سے عدالت سے مزید 14روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی ہے۔علی امین گنڈا پور کے وکیل نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ کیس عام عدالت میں منتقل کیا جائے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کے خلاف ضلع بھکر میں مقدمہ درج ہے۔
پاکستان
علی امین گنڈا پور کے مزید 14روزہ ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ
- by Daily Pakistan
- اپریل 18, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 301 Views
- 2 سال ago