پاکستان

عمران خان اور اہلیہ کو اہلخانہ سے ملنے کی اجازت دی جائے ، سلمان اکرم راجہ

عمران خان اور اہلیہ کو اہلخانہ سے ملنے کی اجازت دی جائے ، سلمان اکرم راجہ

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا مطالبہ ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی کو اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہم عدالت سے پرزور درخواست کریں گے کہ پی ٹی آئی کے بانی کو ان کی بہن اور ڈاکٹر سے ملاقات کی اجازت دی جائے، امید ہے جج اور وفاقی حکومت بھی کرے گی۔ ہم انسانیت کی بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ضروری ہے کہ ہم بانی پی ٹی آئی سے سیاست کے حوالے سے مشاورت کریں، یہ سب سیاسی عمل کو روکنے کے لیے کیا جا رہا ہے، پاکستان کے عوام انسانی حقوق کے مطابق حکم کے منتظر ہیں۔ یہ فاشزم کا دور ہے، کوئی کچھ بھی حاصل کر سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے