عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پانڈ ریفرنس کی سماعت آج اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہوگی۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد علی وڑائچ 190 ملین پانڈ کیس کی سماعت کریں گے، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کمرہ عدالت میں پیش ہوں گے جبکہ وکیل ظہیر عباس چوہدری، عثمان گل اور دیگر عدالت میں پیش ہوں گے۔ عدالت کی جانب سے آج مزید گواہان کو بیان ریکارڈ کرنے کے لیے طلب کیا گیا ہے، سماعت میں سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال اور پرویز خٹک پر بشری بی بی کے وکلا جرح مکمل کریں گے استغاثہ کے مزید 2 گواہان بیان کے ریکارڈ کے لیے طلب کیے جائیں گے جبکہ عمران خان اور بشری بی بی کی فیملیز بھی عدالت میں موجود ہوں گی۔
پاکستان
عمران خان اور بشریٰ کیخلاف 190 ملین پائونڈ ریفرنس کی سماعت آج
- by Daily Pakistan
- جولائی 22, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 211 Views
- 5 مہینے ago