خاص خبریں

عمران خان تمام کارڈ کھیل چکے، اب صرف معافی والا کارڈ باقی ہے: عظمی بخاری

عمران خان تمام کارڈ کھیل چکے، اب صرف معافی والا کارڈ باقی ہے: عظمی بخاری

لاہور:صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھائی صاحب آپ لوگوں کی دماغی حالت درست نہیں یا جان بوجھ کر ایسی حرکتیں کرتے ہیں؟ آپ کے مہاتما نے خط نہیں لکھا کھلا این آر او مانگا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل سے نکلنے کیلئے اپنے تمام کارڈ کھیل چکے ہیں، اب ان کے پاس صرف شرم سے معافی مانگنے والا کارڈ ہی باقی رہ گیا ہے۔جن کے نام عمران خان خط لکھا انہوں نے خط پہنچنے سے قبل ہی ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے، ایک ٹولہ نواز شریف اور مریم نواز کے بغض میں جل کر راکھ ہوتا رہے گا ، جو ڈٹ گیا تھا ہار نہیں مان رہا تھا اب وہ تلوے چاٹ رہا ہے۔
لوگوں کو حقیقی آزادی کے معرکے سنانے والا ذہنی دبا کا شکار ہو چکا ہے، آج موصوف کے بلڈ پریشر بڑھنے اور سنسناہٹ کے مرض میں مبتلا ہونے کی بھی رپورٹ آئی ہے، جیل کی دیواروں نے بانی پی ٹی آئی کے سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت کو ختم کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے