عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کیلئے نامز د کردیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزارتِ عظمیٰ کے لیے عمر ایوب ہمارے امیدوار ہوں گے۔اسد قیصر اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آڈیالہ جیل پہنچے تھے۔اسد قیصر نے بانی پی ٹی آئی سے موجودہ سیاسی صورتحال اور اتحادیوں سے متعلق بات کی۔اسد قیصر نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، الیکشن میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والی جماعتوں سے رابطہ کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ جے یو آئی، اے این پی، جماعت اسلامی اور قوم پرست جماعتیں سب سے بات کریں گے۔
خاص خبریں
عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کیلئے نامز د کردیا
- by Daily Pakistan
- فروری 15, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 952 Views
- 10 مہینے ago