پاکستان

عمران خان پر قاتلانہ حملے پر نواز شریف اور آصف علی زرداری کی مذمت

عمران خان پر قاتلانہ حملے پر نواز شریف اور آصف علی زرداری کی مذمت

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے عمران خان کے جلوس پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور دیگر کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں۔
علاوہ ازیں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان اور ان کے ساتھیوں پر فائرنگ کی مذمت کرتا ہوں اور زخمیوں کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔
واضح رہے کہ گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں عمران خان سمیت تحریک انصاف کے 4 رہنما زخمی ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri