بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

ملالہ یوسفزئی سمیت عالمی رہنماؤوں کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت

Thursday, 3 November, 2022

گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ عمران خان اور فیصل جاوید سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق حملہ آور نے پہلے برسٹ چلایا پھر ایک گولی چلائی، حملہ آور نے کالے رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے۔
زخمی ہونے والوں میں سینیٹر فیصل جاوید بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف بھی زخمی ہیں۔
اس واقعے کی ملالہ یوسفزئی نے بھی مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں ملالہ نے کہا کہ سیاسی عقیدے یا جماعت کے رہنماؤں پرحملے ہمیشہ غلط ہوتے ہیں۔ملالہ نے مزید کہا کہ پُرتشدد احتجاج کبھی بھی قابل قبول نہیں ہوتا، عمران خان کی مکمل صحتیابی کیلئے نیک خواہشات ہیں۔
ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حامیوں پر حملہ ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘میں اس تشدد کی سختی سے مذمت کرتا ہوں کیونکہ سیاست، جمہوریت یا ہمارے معاشرے میں اس کے لیے کوئی جگہ نہیں’۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *