علاقائی

عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف میانوالی میں زبردست احتجاج ضلع بھر میں شٹر ڈاؤن

عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف میانوالی میں زبردست احتجاج ضلع بھر میں شٹر ڈاؤن

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف میانوالی میں زبردست احتجاج۔ بازار مکمل بند۔ ضلع بھر میں شٹر ڈاؤن رہا عمران خان پر قاتلانہ حملے کےخلاف آج میانوالی ضلع میں عیسیٰ خیل سے لےکر پپلاں تک احتجاج۔ روڈ بلاک۔ عمران کے جانثار سڑکوں پر نکل آئے۔عیسیٰ خیل کمرمشانی میں ایم پی اے ببلی خان کی قیادت میں احتجاج۔ کالاباغ، داؤد خیل، پائی خیل موچھ میں ایم پی اے امین اللہ کی قیادت میں احتجاج۔روڈ بلاک کردیا گیا۔ایم پی اے امین اللہ خان کی جلوس کے ساتھ میانوالی آمد۔ جہاز چوک پر دمادم مست قلندر۔ تحریک انصاف کے صدر سلیم گل خان، امیر خان سوانسی اور اسحاق کامری کی قیادت میں جہاز چوک پر حکومت کےخلاف نعرے بازی۔ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردی۔ پپلاں،کندیاں، واں بھچراں، موسی خیل اور بن حافظ جی پر شدید احتجاج۔وتہ خیل چوک بند ھونے سےٹریفک وانڈھی گھنڈوالی میں سے گزرتی رھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri