رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی تو ایک گھنٹے میں ہوسکتی ہے لیکن وہ ڈیل نہیں کریں گے۔ صوابی میں پریس کانفرس کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ 5 اگست کے احتجاج سے متعلق تیاریاں مکمل ہیں، تحریک آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پرامن ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ 5 اگست وہ دن ہے جس روز بانی پی ٹی آئی کو گرفتار کیا گیا، ہم میرٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے کیسز کے ٹرائل چاہتے ہیں، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں غلط طور پر دی گئی ہیں۔
اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا وزیراعلیٰ کے حوالے سے بیان کہ کارکردگی دکھا نہیں سکتے تو استعفیٰ دیں کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دنیا کے ساتھ تجارت چاہتے ہیں، ہمارے وسائل کسی دوسرے کو نہ دیے جائیں، افغانستان کے راستے کھولے جائیں تاکہ معیشت محفوظ ہو۔
پاکستان
عمران خان کی رہائی ایک گھنٹے میں ہوسکتی ہے لیکن وہ ڈیل نہیں کریں گے: اسد قیصر
- by Daily Pakistan
- اگست 3, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 4 Views
- 15 منٹ ago