انگلینڈ:ٹی وی اینکر اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے تیسری شادی کرلی ہے۔ریحام خان نے ٹویٹر پر یہ اطلاع دی ہے کہ وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہے۔ریحام خان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس پر لکھا ہےJust Marriedتاہم انہوں نے اپنی شادی کے بارے میں تفصیل اور شریک حیات کے بارے میں کوئی معلومات ظاہر نہیں کی۔ٹوئٹر صارفین ریحام خان کو شادی کی مبارکباد دے کر نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں جبکہ کئی صارفین نے ان سے سوال بھی کیا ہے کہ ان کی شادی کس شخصیت سے ہوئی ہے۔ریحام خان نے عمران خان سے جنوری2015میں شادی کی تھی جو صرف10ماہ تک چل سکی اکتوبر میں انہوں نے عمران خان سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔
انٹرٹینمنٹ
عمران خان کی سابق اہلیہ وٹی وی اینکر ریحام خان نے تیسری شادی کرلی
- by Daily Pakistan
- دسمبر 23, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 743 Views
- 2 سال ago