خاص خبریں

عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں درج 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں درج 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں درج 2 مقدمات میں لاہور ہائیکورٹ نے 27 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی.لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل بینچ نے عمران خان کی ضمانت سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی .لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خٌٌٌٌٌٌٌلاف اسلام آباد میں درج ہونے والے 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ اور سی ٹی ڈی میں درج دو مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی 27 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور کی۔یاد رہےعمران خان کیخلاف ملک کے مختلف شہروں میں 90 سے زائد مقدمات درج کئے جاچکے ہیں، جن میں کار سرکار میں مداخلت ، جلاؤ گھیراؤ، دہشت گردی ، اشتعال انگیزی سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے