پاکستان

عمران خان کے پاس احتجاج کی کال کے سوا کوئی چارہ نہیں، شیخ رشید

عمران خان کے پاس احتجاج کی کال کے سوا کوئی چارہ نہیں، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے عمران خان کے پاس موجود آخری آپشن کا ذکر کردیا۔زمان پارک لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کے پاس احتجاج کی کال دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہ گیا۔انہوں نے کہا کہ فتح آئین اور قانون کی ہوگی، ملک میں کوئی غیر آئینی اقدام ہوا تو یہ 13 جماعتیں ذمے دار ہوں گی۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ عمران خان کے پاس احتجاج کی کال دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی سیاست اور ووٹ تندور میں جائے گا، پاکستان میں آئین اور قانون کی ہی فتح ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے