پاکستان

عید الاضحی کے دوسرے دن بھی ملک بھر میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی

عید الاضحی کے دوسرے دن بھی ملک بھر میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی

عیدالاضحی کے دوسرے روز بھی ملک بھر میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے۔لاہور، اسلام آباد، کراچی، پشاور سمیت ملک کے مختلف مقامات پر سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے عید کے دوسرے روز صبح سے جانوروں کی قربانی کی جارہی ہے۔قصاب دوسرے دن بھی دکھاوے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے قربانی کے جانوروں کی من مانی قیمتیں وصول کرنے لگے۔دوسری جانب کل کے مہمان آج میزبان بنیں گے، عید کے دوسرے روز بھی گھروں میں مزیدار پکوان تیار کیے جائیں گے، شہریوں نے ناشتے کے بعد کھانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔عید کے پہلے روز بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد خواتین نے باورچی خانے سنبھالے، لذیذ کھانے تیار کیے، کسی نے نہاری، کلیجی، کسی نے قورمہ اور پلا بنایا، گھروں میں جہاں بھی لذیذ کھانے تیار کیے گئے، وہیں پیارے جانور بھی قربان کیے گئے۔ . لیکن بچے افسردہ نظر آ رہے تھے۔یاد رہے کہ اس کے علاوہ قربانی کے بعد بعض مقامات پر بروقت کچرا اٹھایا جا رہا ہے تو بعض مقامات پر رہائشی علاقوں پر پڑے کچرے کے باعث آلودگی سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے اور سڑکیںادھر عید کے موقع پر تفریحی مقامات اور سیاحتی مقامات پر لوگوں کا رش رہا، شہریوں کی بڑی تعداد نے مری، گلیات اور شمالی علاقوں کا رخ کر لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے