غزہ پر اسرائیلی حملے 75 ویں روز بھی جاری ہیں، اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 20 زار ہوگئی ہے۔فلسطینی حکام نے شہدا کی تعداد 20 ہزار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہدا میں 8 ہزار بچے اور 6 ہزار 200 خواتین شامل ہیں۔اسرائیلی فوج نے آج رفح میں اسپتال کے نزدیک فضائی حملہ کیا، خان یونس اور جبالیہ کیمپ میں بھی بمباری کی جس میں 85 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف کا کہنا ہےکہ غزہ میں پینے کا صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے آئندہ دنوں میں متعدد بچوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ یونیسیف کے مطابق غزہ میں بچوں کو ضرورت کا صرف 10 فیصد پانی میسر ہے، غزہ میں بچے، ان کےخاندان غیرمحفوظ ذرائع سے آلودہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔یونیسیف کا کہنا ہےکہ بچوں کو صاف پانی کی قابل ذکر فراہمی زندگی موت کا مسئلہ ہے،صاف پانی کی فراہمی نہ ہونے سے بچوں کے مرنے اور امراض پھیلنےکا خدشہ ہے۔دوسری جانب صحافیوں کی عالمی تنظیم کمیٹی ٹوپروٹیکٹ جرنلسٹس کی صدر جوڈی گینزبرگ نے مطالبہ کیا ہےکہ غزہ میں صحافیوں کو بظاہر جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا ہے، جس کی تحقیقات کی جائیں۔
پاکستان
دنیا
غزہ: اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 20 ہزار ہوگئی
- by Daily Pakistan
- دسمبر 21, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 530 Views
- 12 مہینے ago