دنیا

غزہ جنگ مہینوں تک جاری رہے گی اسرائیلی وزیراعظم

غزہ جنگ مہینوں تک جاری رہے گی اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ کئی ماہ تک جاری رہے گی۔اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی اور حماس کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ مستقبل میں غزہ سے اسرائیل کو کوئی خطرہ نہ ہو۔اسرائیلی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ وہ حماس کی صلاحیت اور اس کے رہنماو¿ں کو بتدریج ختم کر دیں گے، یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حماس کی جانب سے نئی ڈیل کے لیے کوئی ڈیڈ لائن قبول نہیں کریں گے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان سرحدی علاقہ اسرائیل کے ماتحت ہونا چاہیے۔دوسری جانب اردن کے شاہ عبداللہ اور کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان غزہ جنگ کے حوالے سے فون پر بات چیت ہوئی ہے۔اس موقع پر شاہ عبداللہ نے کہا کہ عالمی برادری غزہ جنگ بندی میں کردار ادا کرے، غزہ میں مزید انسانی امداد بھیجنے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے