دنیا

غزہ فلسطینی سر زمین ہے اور رہے گی: ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ

غزہ فلسطینی سر زمین ہے اور رہے گی: ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ

امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہےکہ غزہ فلسطینی سر زمین ہے اور رہے گی۔امریکا نے اسرائیلی وزراء کی جانب سے فلسطینیوں کو غزہ سے نکل جانے کے دیے گئے بیان کی مذمت کی ہے۔اس حوالے سے امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکا اسرائیلی وزراء کے بیان کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزراء کا بیان اشتعال انگیز اور غیر ذمے دارانہ ہے۔ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ میتھیو ملر نے مزید کہا ہے کہ حماس کا اب کوئی مستقبل نہیں ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوئی دہشت گرد گروپ اب اسرائیل کے لیے خطرہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ منگل کے روز 2 اسرائیلی وزراء نے فلسطینیوں کو غزہ سے نکل جانے کا کہا تھا۔اسرائیلی وزراء نے یہودی آباد کاروں کو محصور علاقوں میں واپس جانے کے لیے بھی کہا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے