دنیا

غزہ میں اسرائیلی فوج کی رہائشی علاقوں پر شدید بمباری، مزید 250 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی رہائشی علاقوں پر شدید بمباری، مزید 250 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی رہائشی علاقوں پر شدید بمباری سے مزید 250 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے سڑکیں تباہ ہوگئیں جبکہ ایمبولینسوں کو زخمیوں تک پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے پیر کے روز مغازی مہاجرین کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 70 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں اسرائیلی بمباری سے کل 250 فلسطینی شہید ہوئے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 20 ہزار 674 ہوگئی جبکہ 54 ہزار 536 فلسطینی زخمی ہیں۔دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں نے میجر سمیت کئی اسرائیلی فوجی بھی مار دیے ہیں اور درجنوں اسرائیلی فوجی گاڑیاں تباہ کردیں،7 اکتوبرسے اب تک غزہ جنگ میں 489 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔رپورٹس کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے چھاپے میں 35 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ادھر اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بار پھر غزہ جنگ طویل عرصے جاری رکھنے کی دھمکی دی ہے جبکہ حماس نے عالمی فوجداری عدالت سے صیہونی جنگی جرائم کے احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے