پاکستان

غزہ پر اسرائیل کےحملے جاری،گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 200 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری، مصری صحافی سمیت مزید 125 فلسطینی شہید

غزہ کے رہائشی علاقوں پراسرائیلی فوج کےحملے جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے جبکہ شہدا کی تعداد 21 ہزار سے متجاوز ہو گئی۔اسرائیلی فوج نے بھیانک جنگی جرائم کی انتہا کرتے ہوئے لاشوں سے اعضا بھی چُرا لیے، 80 سے زائد مسخ شدہ لاشوں کی رفح میں اجتماعی تدفین کردی گئی۔وسطی غزہ میں العمل اسپتال کے قریب اسرائیلی بمباری سے 20 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ نصیرات کے پناہ گزین کیمپ پر صیہونی حملے میں بھی کئی افراد کی شہادتوں کی اطلاعات ہیں۔جنوبی غزہ میں رفح میں اسرائیلی حملے کے بعد علاقے میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ نصیرات کیمپ میں 7 اور المغازی کیمپ پر حملے میں مزید 20 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں سے پناہ گزین کیمپ، اسپتال، اسکول اور مذہبی عبادت گاہیں بھی محفوظ نہ رہ پائیں، صیہونی افواج نے دیر البلاح کی مسجد بھی شہید کر دی۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہزاروں فلسطینی اسرائیلی حملوں سے بچنے کیلئے وسطی غزہ اور خان یونس سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کے اہلکاروں کیلئے ازخود ویزوں کا اجرا بھی روک دیا ہے۔ادھر مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی ڈرون حملے میں 6 فلسطینی شہید جبکہ رام اللہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے دوران فلسطینیوں کی جھڑپوں سے ایک اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہو گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے