خاص خبریں

غیرملکی باشندوں کی ڈیڈ لائن میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا، نگراں وزیر داخلہ

غیرملکی باشندوں کی ڈیڈ لائن میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا، نگراں وزیر داخلہ

اسلام آباد: نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ غیر ملکی باشندوں کو دی گئی یکم نومبر کی ڈیڈ لائن میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا، غیرملکیوں کو نکالنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ہمارے نمائندے کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ یکم نومبر غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم افراد کو دی گئی ڈیڈ لائن ہے جس کے گزرنے کے بعد ان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا، گرفتار کیے گئے افراد کو جیلوں کے بجائے ہولڈنگ سینٹرز میں رکھا جائے گا، اس مقصد کے لیے تمام شہروں میں ہولڈنگ سینٹرز بنادیے ہیں، وہاں سے انہیں ان کے وطن روانہ کردیا جائےگا۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ صرف ان افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا جن کے پاس پاکستان میں رہنے کی دستاویزات نہیں ہیں، جو غیرملکی قانونی طور پر یہاں مقیم ہیں انہیں کچھ نہیں کہا جائےگا، نکالے گئے غیرملکی باشندوں کو فی خاندان 50 ہزار روپے سے زائد نقدی ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم وہ بقیہ رقم بینکنگ چینلز کے ذریعے منتقل کرسکیں گے اس حوالے سے دو دنوں کے اندر پالیسی وضع کردی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے