پی ایس او میں غیرقانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری ہوگئے۔نیب کورٹ کراچی میں منیجنگ ڈائریکٹر پی ایس او کی غیرقانونی تقرری کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے نیب حکام کی پی ایس او میں غیرقانی بھرتیوں کا ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کر لی، احتساب عدالت نے ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھیجنے کا حکم بھی دے دیا۔شاہد خاقان عباسی کے علاوہ بری ہونے والوں میں سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق، سابق سیکرٹری پٹرولیم ارشد مرزا اور سابق ایم ڈی پی ایس او یعقوب ستار بھی شامل ہیں۔
پاکستان
جرائم
غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
- by Daily Pakistan
- اگست 12, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 365 Views
- 4 مہینے ago