پیرس:فرانس کے صدر ایمانویل میکخواں نے کہا ہے کہ فرانس رواں سال ستمبر میں فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لے گا جبکہ امریکا نے فرانسیسی صدر کے اعلان کی مخالفت کر دی۔فرانس کے صدر ایمانویل میکخواں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اس کا باضابطہ اعلان نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کیا جائے گا، آج اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ غزہ میں جنگ کا خاتمہ ہو اور شہری آبادی کو بچایا جائے۔ امن کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔ ہمیں فوری جنگ بندی، تمام یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ کے عوام کو بڑے پیمانے پر انسانی امداد پہنچانے کی ضرورت ہے۔
فلسطینی حکام نے میکرون کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ یہ اقدام اسرائیل میں حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے بعد دہشت گردی کو سراہنے کے مترادف ہے۔جی سیون بڑے صنعتی ممالک کا ایک گروپ ہے، جس میں فرانس کے ساتھ ساتھ امریکہ، برطانیہ، اٹلی، جرمنی، کینیڈا اور جاپان شامل ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا نے فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے منصوبے کو مسترد کر دیا ہے، یہ لاپرواہی پر مبنی فیصلہ صرف حماس کے پراپیگنڈے کو تقویت دے گا اور اس سے امن کو دھچکا لگے گا۔فرانسیسی صدر میکخواں نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ مشرق وسطی میں منصفانہ اور دیرپا امن کے لیے اپنے تاریخی عزم پر قائم رہتے ہوئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ فرانس فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔
ہمیں حماس کو غیر مسلح کرنے اور غزہ کو محفوظ بنانے اور تعمیر نو کی بھی ضمانت دینی ہوگی۔میکرون نے فلسطینی صدر محمود عباس کو ایک خط بھی ارسال کیا جس میں انھوں نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اپنے فیصلے کی تصدیق کی ہے۔
خاص خبریں
فرانسیسی صدر کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان، امریکا کی مخالفت
- by Daily Pakistan
- جولائی 25, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 22 Views
- 20 گھنٹے ago