دنیا علاقائی

فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضےکیخلاف اقوام متحدہ میں قرارداد اکثریتی ووٹوں سے منظور

فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضےکیخلاف اقوام متحدہ میں قرارداد اکثریتی ووٹوں سے منظور

فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے خلاف قرارداد اقوام متحدہ میں کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد کے حق میں 87 اور مخالفت میں 26 ووٹ آئے جب کہ 53 ممالک ووٹنگ سے غیر حاضر رہے۔

پاکستان، متحدہ عرب امارات، روس، چین اور دیگر مسلم ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ اسرائیل، امریکہ، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا۔

بھارت، فرانس اور جاپان ان ممالک میں شامل تھے جنہوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے 1967 کی عرب اسرائیل جنگ میں مقبوضہ بیت المقدس پر قبضہ کر لیا تھا۔

قرارداد میں عالمی عدالت انصاف سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی خلاف ورزی کے قانونی نتائج کے بارے میں رائے دے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں..

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے