بے قصور فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت جاری ہے، صیہونی افواج کا پھر ریاستی سطح پر دہشت گردی کا مظاہرہ، جنین میں مصنوعی چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران فائرنگ سے 4 شہری شہید، اور 44 زخمی ہو گئے۔
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے پر واقع شہر جنین میں صیہونی فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے 4 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔
معروف الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز صیہونی فوج کی درجنوں گاڑیاں جنین کے کیمپ میں گھستی چلی گئیں اور بہیمانہ فائرنگ کی جس سے 4 فلسطینی جاں بحق اور 44 زخمی ہو گئے۔
میڈیا اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی افواج اور فلسیطنی شہریوں کے درمیان صبح شروع ہونے والی جھڑپوں کا سلسلہ دوپہر تک جاری رہا، فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے علاوہ جنین پناہ گزین کیمپ کے داخلی راستے پر پتھر پھینکے جس کا جواب اسرائیلی افواج کی طرف سے گولہ بارود اور آنسو گیس کی صورت دیا گیا۔
فلسطین کی وزارت صحت کے حکام نے الجزیرہ کو مطلع کیا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 26 سالہ احمد الوانہ،27 سالہ عابد ہاضم، 30 سالہ محمد الوانہ اور محمد ابوناسہ شامل ہیں۔