دنیا

فلسطین میں جو ہورہا ہے وہ ناقابل برداشت ہے ، براک اوباما

فلسطین میں جو ہورہا ہے وہ ناقابل برداشت ہے ، براک اوباما

امریکا کے سابق صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ فلسطین میں جو کچھ ہورہاہے وہ ناقابل برداشت ہے ،اپنے ایک بیان میں براک اوباما نے کہا کہ کسی نہ کسی حد تک ہم سب اس میں شریک ہیں ،علاوہ ازیں امریکی سینیٹر اور سابق صدارتی امیدوار برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ فلسطینی بچے بھی اتنے ہی اہم ہیں جتنے کہ اسرائیلی اور امریکی بچے ۔انہوں نے کہا کہ غزہ کی تباہی جدید دور کے سب سے زیادہ ہولناک لمحات مین سے ایک ہے ۔برنی سینڈرز کا کہنا ہے کہ پناہ گزینوں کے کیمپوں اور ایمبولینسوں پر اندھا دھند بمباری سے ہزاروں مرد، عورتوں اور بچوں کا قتل عام کیاگیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے جس کسی صورت ناقابل قبول نہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے