میکسیکو: معروف میکسیکن اداکارہ میلیسا بریرا کو فلسطین کے حق میں پوسٹ کرنے پر ہالی ووڈ فلم سے نکال دیا گیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو سے تعلق رکھنے والی اداکارہ میلیسیا بریرا نے حال ہی غزہ میں جاری اسرائیلی ظلم کے خلاف آواز اُٹھائی جس کے بعد امریکی کمپنی اسپائی گلاس نے اداکارہ کو فلم “اسکریم 7″ کے سیکیوئل سے ہی نکال دیا۔میلیسا بریرا نے اسرائیل کے خلاف آواز اُٹھاتے ہوئے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا تھا کہ “اسرائیل غزہ میں نسل کشی اور قتلِ عام کررہا ہے”۔اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا تھا کہ “غزہ کو جیل بنادیا گیا ہے، وہاں کے عوام کو پانی اور بجلی جیسی زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہوا ہے”۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ “پوری دُنیا خاموشی سے غزہ میں جاری ظلم و ستم ہوتا دیکھ رہی ہے، اس دُنیا نے تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا”۔اس سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد امریکی پروڈکشن کمپنی اسپائی گلاس نے میلیسا بریرا کو ہالی ووڈ فلم “اسکریم 7″ سے نکال دیا، کمپنی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ “ہم اس طرح کی پوسٹس کو برداشت نہیں کرسکتے”۔دوسری جانب میلیسا بریرا کو فلم “اسکریم 7″ کے سیکیوئل سے نکالے جانے پر اُن کے مداح شدید غصے میں آگئے ہیں، اداکارہ کے مداحوں نے ہالی ووڈ فلم کے سیکوئل کا بائیکاٹ کرنے کا بھی اعلان کردیا۔
انٹرٹینمنٹ
فلسطین کی حمایت کرنے پر اداکارہ کو ہالی ووڈ فلم سے نکال دیا گیا
- by Daily Pakistan
- نومبر 23, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 260 Views
- 1 سال ago