پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے گزشتہ روز فوجی پریڈ کے دوران بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں (ICBMs) اور دیگر ہتھیاروں کی نمائش کی ہے اور انہیں ملک کے ”سب سے بڑے“ جوہری حملے کی صلاحیت کا حامل قرار دیا ہے۔شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق بدھ کی رات شمالی کوریا کی فوج کی 75 ویں یوم تاسیس کی تقریبات ہوئیں جس کی پریڈ میں رہنما کم جونگ ان اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ شریک ہوئے۔فوجی پریڈ میں مختلف قسم کے جوہری صلاحیت والے ہتھیار، جن میں ٹیکٹیکل نیوکلیئر میزائل اور ICBM شامل تھے۔نمائش میں موجود سسٹمز میں ملک کا سب سے بڑا ICBM،Hwasong-17 شامل تھا، جس پر کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ یہ ایک نیا ٹھوس ایندھن ICBM ہو سکتا ہے۔شمالی کوریا کی فوجی پریڈوں کو دیر ممالک کی حکومتیں اور ماہرین قریب سے دیکھتے ہیں کیونکہ ان میں اکثر نئے تیار کردہ ہتھیاروں کی نمائش ہوتی ہے۔
دنیا
فوجی پریڈ کے دوران بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں (ICBMs) اور دیگر ہتھیاروں کی نمائش
- by Daily Pakistan
- فروری 9, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 410 Views
- 2 سال ago