پاکستان

فوج کیساتھ مذاکرات کرکے درمیانی راستہ نکالا جائے ،شیخ رشید

فوج کیساتھ مذاکرات کرکے درمیانی راستہ نکالا جائے ،شیخ رشید

شیخ رشید احمد نے پی ٹی آئی قیادت کو مشورہ دیا ہے کہ فوج سے مذاکرات کرکے کوئی درمیانی راستہ نکالیں۔شیخ رشید نے یہ مشورہ پی ٹی آئی قیادت کو ڈسٹرکٹ کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ چور، ڈاکو، لٹیرے، نااہل اور ناکام بجٹ پیش کرنے والی حکومت کو گھر بھیج دیا جائے، یہ حکومت صرف اپنے مقدمات ختم کرنے آئی ہے۔انہوں نے دعوی کیا ہے کہ نواز شریف بھی اگلے ماہ کے آخر تک اپنا بیانیہ بدل لیں گے۔سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ امریکی کانگریس کے 368 ارکان نے قرارداد کی منظوری دی، فارم 47 کے ارکان نے نہیں۔شیخ رشید کہتے ہیں کہ یہ بانی پی ٹی آئی کو اب باہر نہیں ہونے دیں گے، چینی وزیر تقریر کرنے کے بعد اسلام آباد چلے گئے، قوم سوچے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کے بعد خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے حالات خراب ہوتے جارہے ہیں۔سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے شکایت کی ہے کہ میرا بجلی کا بل 1 لاکھ 68 ہزار روپے آیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri