فیصل آباد کے علاقے کھرڑیانوالہ میں گاڑی پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق افرا د میں چھ او ر سات سال کی دو لڑکیاں اور بارہ سال کا لڑکا شامل ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے ۔پولیس کے مطابق مقتول عزیزوں سے عید ملکر واپس آرہے تھے کہ اس دوران گاڑی کو اندھا دھند فائرنگ کانشانہ بنایاگیا۔ابتدائی رپورٹ میں واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا گیا ہے ۔دوسری جانب آرپی اوفیصل آباد ڈاکٹر عابد خان نے سی پی او سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔آ ر پی او ڈاکٹر عابد خان نے حکم دیا ہے کہ ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کیاجائے۔
پاکستان
جرائم
فیصل آباد میں گاڑی پر فائرنگ ، 4 افراد جاں بحق ،ہر طرف چیخ وپکار
- by Daily Pakistan
- جون 30, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 659 Views
- 1 سال ago