اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم پر واقع فیض آباد پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور پولیس میں تصادم جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان نے عمران خان پر حملے کے خلاف احتجاج کیا اور فیض آباد کے مقام پرمشتعل کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔
وفاقی پولیس سمیت ایف سی نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ پولیس نے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔
فیض آباد پل پر پی ٹی آئی کارکنان نے گرین بیلٹ پر متعدد درختوں کوبھی آگ لگا دی۔ پولیس اور مشتعل مظاہرین کے درمیان پتھراؤ اور شیلنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ش
دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ فیض آباد کے مقام پر راولپنڈی کی جانب مظاہرین جمع ہیں، مظاہرین ڈنڈوں، غلیلوں اور پتھروں کے ساتھ اکٹھا ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ راولپنڈی سے مظاہرین اسلام آباد پولیس پر پتھراؤ کر رہے ہیں، راولپنڈی انتظامیہ سے گذارش ہے مظاہرین کو غیر قانونی عمل سے روکیں۔
ترجمان کے مطابق اسلام آبادپولیس شر پسند عناصر کی نشاندہی کر رہی ہے، راولپنڈی پولیس کی مدد سے قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ مظاہرین میں کم عمر بچے بھی موجود ہیں، والدین اپنے بچوں کو کسی بھی غیر قانونی عمل کا حصہ بننے سے روکیں۔
پاکستان
فیض آباد میدان جنگ بن گیا، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں شروع
- by Daily Pakistan
- نومبر 4, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 512 Views
- 3 سال ago