پاکستان

قاتلانہ حملے کے بعد مولانا فضل الرحمان کا الیکشن سے متعلق اہم بیان

بانی پی ٹی آئی کی سیاست ختم کرنے تک ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے: مولانا فضل الرحمان

ڈیرہ اسماعیل خان: سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر الیکشن کے التوا کا مطالبہ کردیا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کیا یکساں مواقع صرف ایک پارٹی کیلئے ہیں؟، لیول پلیئنگ فیلڈ صرف ایک پارٹی کی بات نہیں، دو صوبوں کو بھی یکساں پرامن ماحول فراہم کیا جائے۔ شمالی و جنوبی وزیرستان میں ہمارے کارکنان پر حملے ہو رہے ہیں، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی یکساں مواقع ہونے چاہئیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میری گاڑیوں کو گولیاں لگی ہیں میرے ہونے یا نہ ہونے سے اسکا تعلق نہیں، یہ امن و امان کی بگڑتی صورتحال کی عکاسی ہے، خیبر پختونخوا اور بلوچستان دونوں کے حالات خراب ہیں، ایسی صورت میں الیکشن مہم کیسے چلے گی؟۔ ہم الیکشن چاہتے ہیں یہ آئینی تقاضا ہے مگر پرامن ماحول بھی فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی تو بعد میں تھریٹ لیٹر آگیا، پی پی پی کے امیدوار بھی سیکیورٹی کے حوالے سے پریشان ہیں، کسی بھی وجہ سے ٹرن آؤٹ کم ہوا تو یہ دھاندلی کا امکان پیدا کرے گا۔ پرامن ماحول کے لیے اگر الیکشن کچھ دن آگے جاتے ہیں تو کوئی مضائقہ نہیں۔ ہم نہیں سمجھتے الیکشن ہو سکیں گے، ہو سکتا ہے لوگ پولنگ اسٹیشن نہ جائیں، االیکشن کمیشن کو ہماری بات سننی چاہیئے، دھاندلی کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے