پاکستان

قافلے پر خود کش حملے کے بعد سراج الحق کا خطاب؛ ’جلسہ منسوخ کرنے کا کہا گیا تھا‘

قافلے پر خود کش حملے کے بعد سراج الحق کا خطاب؛ ’جلسہ منسوخ کرنے کا کہا گیا تھا‘

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمارا ایمان ہے کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، انتظامیہ نے جلسہ منسوخ کرنے کا کہا گیا تھا میں نے کہا جلسہ ہر حال میں ہوگا۔ واضح رہے کہ ژوب میں امیر جماعت اسلامی کے قافلے پر خود کش حملہ ہوا واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔ ان پر اس وقت حملہ ہوا جب وہ ژوب میں عوامی جلسے میں خطاب کے لیے قافلے کی صورت میں جارہے تھے۔ژوب میں عوامی جلسے میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بغیر کسی خوف کے عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی، 24کروڑ عوام چترال سے کراچی تک لگی آگ میں جل رہے ہیں، سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کا استحصال کیا، ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا، حکمرانوں نے پاکستان کو عالمی طاقتوں کا اصطبل بنایا اور وقت آگیا ہے کہ ملک میں لگی آگ پر پانی ڈالا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri