وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ قانون نے اجازت دی تو عمران خان کو ضرور گرفتار کریں گے۔ خواجہ آصف نے سپریم کورٹ کی آج کی کارروائی پر تبصرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کل اگر الیکشن کا اعلان کرتی ہے تو ہمیں لوازمات پورے کرنا ہوں گے۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ مریم نواز کے ہونے کا سیاسی فائدہ ہے مگر نواز شریف کے نہ ہونے کا سیاسی نقصان بھی ہو رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قانون نے اگر اجازت دی تو عمران خان کو ضرور گرفتار کریں گے۔
پاکستان
قانون نے اجازت دی تو عمران خان کو ضرور گرفتار کریں گے، وزیر دفاع
- by Daily Pakistan
- مارچ 1, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 402 Views
- 2 سال ago