عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ قبر ایک ہے لیکن مرنے والے تین ہیں، فیصلہ بہت جلد ہونے والا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے 30 اگست کی تاریخ مقرر کی ہے جس سے پہلے فیصلہ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ وہ حکومت ہے کہ کوئی حج پر بھی نہیں جا سکتا، پاکستان اہم ترین دور سے گزر رہا ہے، بھکاریوں کو باہر سے خیرات نہیں ملی، پاکستان قیامت تک قائم رہے گا۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے آج مجھے بری کردیا، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کی رہائی کا نیا راستہ کھل گیا ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک ہی مقدمہ مختلف شہروں میں درج نہیں ہوسکتا، آئی ایل ایف نے ملک بھر میں کارکنوں کا کیس لڑا، بڑے وکلا نے بانی پی ٹی آئی اور شیخ رشید کے علاوہ کسی اور کا کیس نہیں لڑا۔
پاکستان
قبر ایک ہے لیکن مردے تین ہیں ، فیصلہ بہت جلد ہونیوالا ہے ، شیخ رشید
- by Daily Pakistan
- جون 25, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 286 Views
- 6 مہینے ago