پاکستان خاص خبریں

قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس آج پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا

قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس آج پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا

قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس آج پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا، 21 نکاتی ایجنڈا جاری ۔ گلوبل چینج امپیکٹ اسٹڈی سنٹر ترمیمی بل2022 سمیت مختلف ترامیمی بلز پرقانون سازی ہوگی۔پی ٹی آئی کا کوئی بھی سینیٹر مشترکہ اجلاس میں شریک نہیں ہوگا، ایوان زیریں کا اجلاس بھی آج شام ہونے جا رہا ہے۔مشترکہ اجلاس میں وزیر قانون والدین کے تحفظ کا بل2022 پیش کریں گے،پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل2022 پر قانون سازی ہوگی۔ پاکستان نرسنگ کونسل ترمیمی بل 2022 اور ریاست کی ملکیتی انٹرپرائیزز بل2022 منظوری کیلئے پیش ہونگے،پاکستان گلوبل انسٹیٹیوٹ بل2022 ، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری نجی قرضوں پر سود کے امتناع ، اسلام آباد لازمی ویکسینیشن اور ہیلتھ ورکرز کے تحفظ کے بلز 2022 بھی ایجنڈا پر موجود ہیں۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل بلز 2022 پر بھی قانون سازی ہوگی۔ پی ٹی آئی سینیٹرز نے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔ جبکہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں نجی کارروائی کا دن ہوگا،اجلاس کا 37 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
قومی اسمبلی اور سینیٹ ….

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri