اسلام آباد: قومی اسمبلی نے توہین پارلیمنٹ بل 2023 منظور کرلیا۔اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا تو رانا قاسم نون نے توہین پارلیمنٹ بل 2023 میں منظوری کیلئے پیش کیا۔وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے کہاکہ توہین پارلیمنٹ بل بہت اہم قانون سازی ہے، قائمہ کمیٹی رولز میں بھی ترمیم ہونی چاہیے، ارکان پارلیمنٹ کے فون افسران سننا گوارہ نہیں کرتے، ہر ادارے کی توہین کا کوئی نہ کوئی قانون ہے ، پہلے توہین پارلیمان پر کوئی قانون نہیں تھا ، اب ہمیں پارلیمنٹ کی کمیٹیوں کی بھی توہین قبول نہیں۔ایوان نے تحقیر مجلس شوریٰ (توہین پارلیمنٹ)بل 2023 منظور کرلیا۔بل کے تحت مجلس شوری (پارلیمنٹ) یا اس کی کسی کمیٹی کی تحقیر یا کسی ایوان یا رکن کا استحقاق مجروح کرنے پر سزا ہوگی۔
پاکستان
قومی اسمبلی میں توہین پارلیمنٹ بل 2023 منظور
- by Daily Pakistan
- مئی 16, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 315 Views
- 2 سال ago