اسلام آباد: 8 فروری کو ہونے والے قومی انتخابات کا تیسرا اہم مرحلہ آج سے شروع ہوگیا۔ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف امیدوار آج اپیلیں دائر کریں گے۔اپیلیں آج یکم جنوری سے 3 جنوری یعنی بدھ تک دائر کی جاسکیں گی۔ سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی آج اپیل دائر کریں گے۔ہائی کورٹس میں امیدواروں کی اپیلوں کی وصولی کے لئے خصوصی سیل بنا دیا گیا ہے۔ریٹرننگ افسران کی طرف سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے تحریری مصدقہ فیصلے جاری کردیے گئے ہیں ۔ ہائی کورٹ ٹربیونلز دس جنوری تک تمام اپیلوں کے فیصلے کریں گے۔ریٹرنگ افسران 11 جنوری کو امیدواروں کی نئی لسٹ جاری کریں گے. 12 جنوری تک کاغذاتِ نامزدگی واپس لیے جا سکتے ہیں اور 13 جنوری کو امیداروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے۔ خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال 13 جنوری تک ہوگی.
خاص خبریں
قومی انتخابات؛ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیلوں کا مرحلہ شروع
- by Daily Pakistan
- جنوری 1, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 463 Views
- 12 مہینے ago