خاص خبریں کھیل

قومی تائیکوانڈو کھلاڑیوں کاتربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس بورڈ کے لیاقت جمنازیم میں جاری

چوتھی کومبیکس ایشین اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے لیے قومی تائیکوانڈو کھلاڑیوں کاتربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس بورڈ کے لیاقت جمنازیم میں جاری ہے

چوتھی کومبیکس ایشین اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے لیے قومی تائیکوانڈو کھلاڑیوں کاتربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس بورڈ کے لیاقت جمنازیم میں جاری ہے کیمپ میں پاکستان کے مینز اور ویمنز کھلاڑی کیروگی کے ہیڈ کوچ یوسف کرامی کی نگرانی میں دو سیشنز میں تربیت حاصل کررہے ہیں واضح رہے کہ ایران سے تعلق رکھنے والے یوسف کرامی تائیکوانڈو کے تین مرتبہ کے ورلڈ چیمپئین، دومرتبہ ورلڈ کپ گولڈ میڈلسٹ، دومرتبہ ایشین گیمز کے گولڈ میڈلسٹ اور اولمپک گیمز کے برونز میڈلسٹ ہیں پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کی درخواست پر قومی کھلاڑیوں کیلئے یوسف کرامی کی خدمات حاصل کیں ہیں اور وہ گزشتہ چھ ماہ سے قومی ٹیم سے وابستہ ہیں یوسف کرامی کی نگرانی میں پاکستانی کھلاڑیوں نے گذشتہ ماہ نیپا ل میں کھیلی گئی تیسری ماؤنٹ ایورسٹ اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ گولڈ میڈلز جیتے تھے ایشین چیمپئین شپ کیلئے قومی ٹیم کی تیاریوں کے حوالے سے ہیڈ کوچ یوسف کرامی کاکہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی جسمانی طور پر بہت مضبوط اور چست ہیں اور وہ اس میگا ایونٹ کیلئے سخت محنت کررہے ہیں میری خصوصی توجہ ان کی فٹنس، ٹیکنیکل مہارت اور دماغی طور پر مضبوط بنانے پر مرکوز ہیں کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کی محنت اور ڈسپلن سے بہت متاثر ہوا ہوں ایشین چیمپئین شپ میں 23 ممالک کے ورلڈ رینکنگ کے نام ور کھلاڑی حصّہ لے رہے ہیں اور پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنے مدمقابل سخت حریفوں کاسامنا کرنا ہوگا یوسف کرامی کامزید کہنا تھا کہ پاکستان میں دیگر کھیلوں کے ساتھ ساتھ تائیکوانڈو کابھی زبردست ٹیلنٹ اور صلاحیت موجود ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ نچلی سطح پر تائیکوانڈو کے زیادہ سے زیادہ مقابلوں کا انعقاد کرکے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں کو پروان چڑھایا جائے تاکہ مستقبل کے لیے ایک اچھی ٹیم تیار کی جاسکے پاکستان میں تائیکوانڈو کے کھیل کوپروان چڑھانے میں فیڈریشن کے صدر کرنل وسیم جنجوعہ اور سی ای او عمر سعید اپنا بھرپور کردار اداکررہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri