کھیل

قومی سینیئر ہاکی تربیتی کیمپ 25 ستمبر سے عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوگا

سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین نے قومی سینیئر ہاکی ٹیم مینجمنٹ کا اعلامیہ جاری کردیا۔ قومی سینیئر ہاکی ٹیم کی مینجمنٹ میں سعید خان

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی سینئر ہاکی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا، صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر رخالد سجاد کھوکھر کی منظوری کے بعد سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین نے قومی سینیئر ہاکی ٹیم مینجمنٹ کا اعلامیہ جاری کردیا۔ قومی سینیئر ہاکی ٹیم کی مینجمنٹ میں سعید خان مینجر، کوچز پینل میں سیگفرائیڈ ایکمین، ایاز محمود، محمد عثمان شیخ، عمران بٹ اور محمد علی خان اسسٹنٹ کوچ ہونگے۔ابوذرامراو ویڈیوانالسٹ، رانا نصراللہ فزیکل ٹرینر ہونگے۔ یکم نومبر تا 10 نومبر ملائشیا میں کھیلے جانے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں شرکت کے لئے پاکستان ہاکی ٹیم کی تشکیل اور تیاری کے سلسلہ میں قومی سینیئر ہاکی تربیتی کیمپ 25 ستمبر سے عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے