خاص خبریں

قوم علامہ اقبال کی عالمی ، فکری ،سیاسی خدمات کی معترف ہے ، صدر علوی

قوم علامہ اقبال کی عالمی ، فکری ،سیاسی خدمات کی معترف ہے ، صدر علوی

صدر علوی نے یوم اقبال کے موقع پر مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ اقبال کو ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیاہے۔ صدر علوی نے اقبال ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ برصغیر کے عظیم مفکر، فلسفی ، شاعر اور سیاسی رہنما کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پوری قوم علامہ اقبال کی علمی ، فکری اور سیاسی خدمات کا اعتراف کرتی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی شاعری اردو زبان کی تاریخ میں ایک روشن باب کی حیثیت رکھتی ہے ۔صدعلوی کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال نے اپنے کلام کے ذریعے مسلمانان برصغیر کو سیاسی جلا بخشی ،قوم کو خواب غفلت سے جگایا اور اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرنے کا جذبہ بیدار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے