وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ قوم کی بیٹیوں کی ہمت، عزم اور صلاحیت دنیا کو بدل سکتی ہے۔بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم نواز شریف نے کہا کہ ہماری بیٹیاں، بہنیں اور بچیاں قوم کا مستقبل ہیں۔ بیٹیوں کے خوابوں اور صلاحیتوں کو پروان چڑھانا نہ صرف ان کا حق ہے بلکہ قومی فریضہ بھی ہے۔ کے ساتھ ہیںانہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت لڑکیوں اور خواتین کے تحفظ، تعلیم، صحت اور فلاح و بہبود کے لیے بہترین روڈ میپ پر عمل پیرا ہے، قوم کی بیٹیوں کے لیے ای بائیکس، ورچوئل پولیس سٹیشن، پنک بٹن، پنک گیمز اور سکالر شپ پروگرام متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ وزیراعلی نے مزید کہا کہ پنجاب کی بیٹیوں کو محفوظ ماحول، معیاری تعلیم اور مالی خود مختاری کی فراہمی کا سفر جاری ہے، خواہش ہے کہ ہر بیٹی اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے قابل ہو، معاشرہ اس کا ساتھ دے۔
پاکستان
قوم کی بیٹیوں کی ہمت اور قابلیت دنیا کو بدل سکتی ہے ، مریم نواز شریف
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 11, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 193 Views
- 2 مہینے ago